ابنا: لیبیا کے نائب وزیر خارجہ خالد قائم نے کہا ہے کہ برطانوی افواج الصریر میں لیبیا کی تیل کے بڑے ذخیرے پر حملے کررہی ہیں۔ اس حملے کے نتیجے میں تین گارڈز اور منصوبے پر کام کرنے والے کئی کارکن زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق مغربی ممالک کے حملوں کے بعد لیبیا کے عوام پر قذافی کے حملوں میں بھی تیزی آگئی ہے قذافی انقلابیوں کی جناب سے امن کی درخواست کو بھی مستر د کردیا ہے۔ ادھر خطے میں امریکہ نواز عرب رہنماؤں نے اپنے اقتدار کو بچآنے کے لئے امریکی وزير دفاع کے ساتھ صلاح و مشورہ کیا ہے۔ سعودی عرب یمن، لیبیا اور بحرین میں عوامی تحریکوں کو کچلنے کے لئے امریکہ کا بھر پور تعاون کررہا ہے۔ بحرین میں عوامی تحریک کو کچلنے کے لئے سعودی عرب نے اپنے ایک ہزار فوجی بحرین روانہ کئے ہیں اطلاعات کے مطابق سعودی عرب نے 200 کے لگ بھگ بحنینی شہیروں کو گرفتار کرکے سعودی عرب منتقل کردیا ہے۔
.......
/110